لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کےدوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، 8 ہزار247 امیدوار پاس اور 14 ہزار 863امیدوار فیل ہوگئے

انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان

 لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کےدوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، 8 ہزار247 امیدوار پاس اور  14 ہزار 863امیدوار فیل ہوگئے۔انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان میں 23 ہزار ایک سو دس امیدواروں نے شرکت کی، صرف 8 ہزار 247 امیدوار امتحان میں پاس ہوسکے۔14 ہزار 863 امیدوار امتحان میں فیل ہوئے، امتحان میں کامیابی کا تناسب 35 اعشاریہ چھ، نو فیصد رہا، لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر نتائج اپ لوڈ کردیے گئے ہیں۔بورڈ حکام کے مطابق طلبہ  80029 پر رولنمبر ایس ایم ایس کرکے بھی نتائج معلوم کرسکیں گے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں