بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے 8 دہشت گرد آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے بغیر کسی جانی نقصان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا.آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ 22 فروری کی شام کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 8 دہشت گرد مارے گئے، آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور بارود برآمد ہوا.
