انقرہ: ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 6.3 ریکارڈ ہوئی ہے۔بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کو ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں دو کلومیٹر (1.2 میل) کی گہرائی میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ترکیے اور شام میں زلزلے کے شدید جھٹکے آئے تھے جس سے ہزاروں افراد کی اموات ہو چکی ہے اور بہت بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں جب کہ سینکڑوں عمارات ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں.
