خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس میں انتخابات کی تاریخ نہ دی جاسکی، اگلا اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ ہوگا۔

خیبرپختونخوا انتخابات: الیکشن کمیشن، گورنر کا اجلاس بے نتیجہ ختم

پشاور: خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس میں انتخابات کی تاریخ نہ دی جاسکی، اگلا اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا اور الیکشن کمیشن کی ٹیم کے درمیان اجلاس ڈیڑھ گھنٹے جاری رہا. جس میں الیکشن کمیشن کی ٹیم نے گورنر خیبر پختونخوا کو بریفنگ دی. ٹیم نے الیکشن اخراجات اور دیگر معاملات سے متعلق گورنر کو آگاہ کیا۔مشاورتی اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا غلام علی اور الیکشن کمیشن کی ٹیم شریک تھی. اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم پر90 دنوں میں خیبرپختونخوا میں الیکشن کروانے کیلئے تاریخ مقرر کرنے پر مشاورت کی گئی۔گورنر نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سے امن وامان صورتحال پر بریفنگ لینے کیلئے وقت مانگ لیا۔گورنرخیبرپختونخوا اور الیکشن کمیشن ٹیم کے درمیان اگلی ملاقات اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔گورنر کے پی حاجی غلام علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا .جس میں کے پی میں انتخابات کے انعقاد پر غور کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے وفد میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لاء شامل تھے۔ الیکشن کمیشن حکام نے گورنر خیبرپختو نخوا کو بریفنگ بھی دی.واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا وفد گورنر سے مشاورت کے لیے پہنچا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں