متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں تاریخ میں پہلی بار فلیٹ 410 ملین درہم میں فروخت ہوا ہے، یہ سودا دبئی کی ریئل سٹیٹ مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین سودا ہے ۔ سعودی ذراائع ابلاغ نے الامارات الیوم کے حوالے سے بتایا کہ فلیٹ دبئی کے بولگری لائٹ ہاس ٹاور میں واقع ہےجسے جمیرا بے آئی لینڈ میں دبئی ہولڈنگ کے ماتحت مراس کمپنی نے تیار کرایا تھا۔ فلیٹ کا رقبہ 38970 مربع فٹ ہے اور یہ نو کمروں پر مشتمل ہے۔ فی مربع فٹ کی قیمت 10521 درہم بتائی گئی ہے۔ دبئی میں فروخت ہونے والے فلیٹس کے سودوں میں اسے سب سے بڑا سودا مانا جارہا ہے۔ جنوری میں 8 فلیٹ 656 ملین درہم میں فروخت ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک فلیٹ 119ملین اورایک اور فلیٹ 116 ملین درہم میں فروخت کیا گیا تھا.
