پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارہویں میچ میں پشاورزلمی نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے157 رنز کا ہدف دے دیا

زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارہویں میچ میں پشاورزلمی نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے157 رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔زلمی کا آغاز شاندار رہا جہاں اس کے اوپنرز محمد حارث اور بابر اعظم نے دھواں دار آغاز فراہم کیا اور پاور پلے کے اختتام پر بغیر کوئی وکٹ گنوائے 69 رنز بنائے.اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے وکٹیں لے کر پشاور زلمی کے اسپیڈ کو بریک لگادی۔اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ بابراعظم نے 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں