چھت رہی نہ گھر کا چولہا رہا، مال بھی گیا اور جینے کا سہارا بھی، پاکستان میں کروڑوں سیلاب متاثرین اس وقت مشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

زندگی کی تلاش میں، سیلاب متاثرین کی تباہ حال زندگی کی تصویری جھلک

چھت رہی نہ گھر کا چولہا رہا، مال بھی گیا اور جینے کا سہارا بھی، پاکستان میں کروڑوں سیلاب متاثرین اس وقت مشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہیں.سیلاب نے تباہی اور بربادی کے کئی نشان چھوڑ دئیے، نوشہرہ کی اس تصویر میں ہر جانب پانی ہی پانی ہے۔ دکانیں بند ہیں، ذریعہ معاش کے تمام وسائل ختم ہوچکے ہیں۔ والد اپنے بچوں کو کندھوں پر اٹھائے محفوظ مقام کی تلاش میں ہیں,جہاں کچھ روز پہلے میلے کا سماں تھا، بچوں کے جھولے اور مسکراہٹوں کی روشنی تھی، وہیں آج ویرانیوں کے ڈیرے ہیں، لیکن پھر بھی اس تصویر میں پاکستان کا پرچم سربلند ہے جو امید اور یقین ہے کہ اس مشکل وقت کے بعد ہم پھر مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہوں گے اورمل کر ایسی قدرتی آفت کا سد باب کریں گے تاکہ مستقبل محفوظ بنایا جا سکے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں