چین کی معروف ماڈل آبے چوئی کو ہانگ کانگ میں قتل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ آبے چوئی کی لاش کے ٹکڑے پولیس نے فریج سے برآمد کر لیے ہیں

لاپتہ چینی ماڈل کی لاش کے ٹکڑے فریج سے برآمد

چین کی معروف ماڈل آبے چوئی کو ہانگ کانگ میں قتل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ آبے چوئی کی لاش کے ٹکڑے پولیس نے فریج سے برآمد کر لیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق مقتولہ کے سابق شوہر سمیت 4 افراد کو قتل کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ماڈل کا سابق شوہر کے خاندان کے ساتھ مالی تنازع تھا۔ہانگ کانک پولیس کے مطابق مقتولہ کی ٹانگیں ایک گاؤں کے گھر میں موجود فریج سے ملیں جبکہ اس کا سر اور دیگر اعضا غائب ہیں جن کی تلاش جاری ہے.پولیس کے مطابق گھر سے گوشت کاٹنے والی مشین، لکڑی کاٹنے کے اوزار، مقتولہ کا شناختی کارڈ، کریڈٹ کارڈز اور دیگر چیزیں ملی ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں