ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے فرح گوگی کوطلب کرلیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے فرح گوگی کومنی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کیلئے طلب کیا۔ایف آئی اے نے فرح گوگی کو کل لاہوردفترمیں پیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے جس کے مطابق ذاتی کئی اکاونٹس اورکمپنی اکاونٹ میں 841 ملین ہیں، اکاونٹس میں موجود پیسوں کی تفصیلات ٹیکس ادائیگی سے مطابقت نہیں رکھتی۔ایف آئی اے نے فرح گوگی کو 2016 سے 2022 تک کے ایف بی آرٹیکس ریٹرنز ساتھ لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکی دوروں کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں۔ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا کہ اپنے اوراہل خانہ کے کاروبار کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں، بیرون ملک میں کی گئی سرمایہ کاری کی تفصیلات بھی ہمراہ لائی جائیں جب کہ پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کی بھی تفصیلات بھی ساتھ لائیں.
