نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں، دورے کے دوران وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی.تفصیلات کے مطابق نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں.

کراچی : نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں، دورے کے دوران وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی.تفصیلات کے مطابق نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں، وہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے اپنے والدین کے ہمراہ پہنچیں.اس موقع پر کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے.ملالہ یوسف زئی دورے کے دوران پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی اور متاثرین سے ملاقات بھی کریں گی.واضح رہے 2012 میں سوات کے علاقے مینگورہ میں ملالہ یوسف زئی پر اسکول سے گھر جاتے ہوئے طالبان نے حملہ کردیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوئی تھیں، ابتدائی طورپر ملالہ کو پاکستان میں ہی طبی امداد دی گئی تاہم بعد میں انہیں برطانیہ کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا.بعد ازاں 2014 میں ملالہ کو امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا جبکہ ملالہ یوسف زئی 3 سال تک دنیا کی بااثرترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہیں جبکہ ان کو کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی گئی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں