الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ تک ہو گی۔کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 27 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی، الیکشن ٹریبونلز اپیلوں کو 3 اپریل تک نمٹائیں گے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے، انتخابی نشان 6 اپریل کو دیے جائیں گے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں