کراچی میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی تدفین کی تیاریاں جاری ہیں۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل 7 فروری کو ملیر کینٹ کے پولو گراونڈ میں ادا جائے گی، تدفین ملیر کینٹ گیٹ نمبر 5 کے قریب آرمی قبرستان میں ہوگی۔قریبی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین کا وقت ابھی طے نہیں ہوا، پرویز مشرف کی میت کو آج پاکستان لایا جائے گا.
