کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 10ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، جیسن روئے، محمد حفیظ، افتخار احمد، عبدالواحد بنگلزئی، محمد نواز، نسیم شاہ، محمد حسنین، اوڈین اسمتھ اور قیس احمد شامل ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کی ٹیم میدان میں اتر رہی ہے جن میں فخر زمان، طاہر بیگ، شے ہوپ، کامران غلام، سکندر رضا، حسین طلعت، راشد خان، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *