ہمارے بارے میں

محمد عمران بلوچ (سی ای او)

محمد عمران بلوچ 1971میں لاھور میں پیدا ہوے اور 1986 میں امریکہ چلے گئے اور اپنی اوپن ہارٹ سرجری کروانے کے بعد وہاں سے کینیڈا چلے گئے اور پڑھائی جاری رکھی اور یونیورسٹی آف البرٹا سے ڈگری حاصل کی اور آئی بی این ٹی وی چینل سے اپنی صحافت کا آغاز بطور رپورٹر کیا پھر فوکس نیوز اور سی این این کی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔پھر پاکستان واپس آگئے اور مختلف اخبارات میں کام کیا اس وقت پاکستان میں سیٹلائٹ چینلز نہ ھونے کے برابر تھے تو مختلف اخبارات میں رپورٹنگ کی اور پھر لبیک ٹی وی،اے آر وائی اور میٹرو ون نیوز میں بطور بیورو چیف پنجاب میں اپنی خدمات بہت ہی ایمانداری اور محنت سے انجام دیتے ہوئے بیمار ھو گئے اور دل کے مریض ہونے کی وجہ سے چار دفعہ اوپن ہارٹ سرجری بھی کروا چکے ہیں اور مٹیلیک والو رپلیسمنٹ ھو چکی ھے اور والو لیکیج کی وجہ سے اپنی صحافتی سرگرمیاں جاری نہ رکھ سکے لیکن صحافت ان کا اوڑھنا بچھونا تھا تو کالم لکھنے شروع کر دیے جو مختلف اخبارات کی زینت بنے اور ان کا کالم آخر کب تک عرصہ دراز سے روز نامہ ہاٹ لائن میں آج بھی چھپتا ہے اور قارئین کرام کی بڑی تعداد بہت شوق سے پڑھتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ وائس آف ایشیاء ویب سائٹ اور یو ٹیوب چینل وائس آف ایشیاء ٹی وی کا آغاز کیا اور یہ سفر جاری و ساری ہے۔زندگی میں بہت سے نشیب و فراز دیکھ چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ یہ بہت رحمدل،ہمدرد،انسان دوست اور حق و سچ کا ساتھ نبھانے اور مظلوم کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے حدسے زیادہ محب وطن پاکستانی ہیں اور مافیاز کو بے نقاب کرنے کے لیے بڑے سے بڑا رسک لینے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں اور مافیاز کو لگتا ھے کہ یہ ھمارا ہی حصہ ہے مگر یہ انکو بے نقاب کرکے ھی دم لیتے ھیں آج کل بھی یہ قبضہ مافیا،منی لانڈرنگ،اور مختلف شر پسند عناصر کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور ثبوت ملتے ہی ان کو قانون کے رکھوالوں کے سپرد کر دیں گے۔پاکستان اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایک این جی او تعمیر قوم کے نام سے رجسٹریشن کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ریاست پاکستان کے لئیے اپنی جان کی بازی لگانے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔آپ بھی دعا کریں کہ اللّٰہ سبحان وتعالیٰ ان کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور ان کو اپنے نیک مقاصد جو کہ ریاست پاکستان کے لئیے ہیں کامیاب و کامران فرمائے آمین ثم آمین