مقبوضہ کشمیر میں 5.9 ملین ٹن ذخائر دریافت

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں 5.9 ملین ٹن کے لیتھیم ذخائر دریافت ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ ریئسی میں دریافت ہونے والا لیتھیم بہترین کوالٹی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دھات الیکٹرانک گاڑیوں کی بیٹریوں میں استعمال ہونے والے اہم اجزا میں سے ایک ہے۔بھارتی حکام کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں پہلی بار لیتھیم کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریافت ہونے والا لیتھیم بہترین کوالٹی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک عام گریڈ کا لیتھیم 220 پارٹس فی ملین کا ہوتا ہے جبکہ جموں و کشمیر میں دریافت ہونے والا لیتھیم 550 پارٹس فی ملین گریڈ کا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *