پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ میں ملتان سلطانز نے رائیلی روسو، ڈیوڈ ملر، کارلوس برتھ ویٹ اور عقیل حسین کو غیرملکی کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔کراچی کنگز نے غیرملکی کھلاڑیوں میں سے میتھیو ویڈ، جیمز ونس، بین کٹنگ اور تبریز شمسی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔ٹاس کے موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ کا اندازہ نہیں اس لیے بولنگ کو ترجیح دی.اس موقع پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ہوم پچ پر کھیلنے کا تجربہ ہے، ہم اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت ملتان سلطانز پہلے اور کراچی کنگز پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔دونوں ٹیموں نے اب تک 5،5 میچز کھیل لیے ہیں، ملتان سلطانز نے 4 اور کراچی کنگز نے 1 میچ جیتا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *