اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن ناکام ہو گی، صادق سنجرانی ہمارے مضبوط امیدوار ہیں، انشا اللہ کامیاب ہوںگے۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اور ذیشان خانزادہ کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی ہمارے مضبوط امیدوار ہیں، انشا اللہ کامیاب ہوںگے۔ اپوزیشن ناکام ہوئی اور مستقبل میں بھی ناکام ہوگی۔ پی ڈی ایم والوں کو ہر جگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکش کے دوران جس طرح اپوزیشن نے پیسہ چلایا پوری قوم کے سامنے ہے۔ انتخابی اصلاحات سےکرپشن کے دروازے بند کروں گا، مستقبل میں پیسہ کا استعمال روکنے قانون سازی پر کام جاری ہے۔ کوشش ہے آئندہ سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں گے، مستقبل میں صاف ، شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔