وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، مریم کے ایجنسیز سے متعلق بیانات کی سخت مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومتی ترجمانوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ملکی ایجنسیز سے متعلق بیانات کی سخت مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس کے دوران سینیٹ انتخابات، اعتماد کے ووٹ کے بعد کی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن ایکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ٹکٹس چلنے کے بیان پر ممکنہ قانونی کاروائی پر بحث کی گئی۔ مریم نواز کے ایجنسیز سے متعلق بیان بازی کا بھی جائزہ لیا گیا اور لیگی نائب صدر کے ملکی ایجنسیز سے متعلق بیانات کی سخت مذمت کی گئی۔

حکومتی ترجمانوں کا کہنا تھا کہ چوری کا الیکشن جیتنے پر خوشیاں منائی گئیں، اگر ہاؤس کا اعتماد نہیں تھا تو فوزیہ ارشد کیسے کامیاب ہوئیں؟ ہاؤس کی وِل نہ ہوتی تو نا خاتون جیتتی نا اعتماد کا ووٹ ملتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *