آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے کیمروں کا نہیں، ووٹ چوروں نے ووٹ چرانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے کیمروں کا نہیں، سند یافتہ ووٹ چور ہر بار ووٹ چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ کر لاتا ہے مگر رنگے ہاتھوں پکڑا جاتا ہے

مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اب حالت اتنی پتلی ہو چکی ہے کہ فون کروا کر، گن پوائنٹ سے بھی بات نہیں بنی۔ اب کیمرے لگا کر اپنے ہی ارکان کی جاسوسی کرنی پڑ گئی، ایسی تاریخی ذلت، توبہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند کے بعد سینیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آخری جنگ ہار چکے ہیں۔ سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی، آئینی ترمیم میں ناکام رہے، صدارتی آرڈینینس ردی کا ٹکڑا بن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے۔ آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں! ووٹ چورو شرم کرو اور کرسی چھوڑو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *