اسلام آباد: سینیٹ میں ڈپٹی چیئر مین کی سیٹ حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ مرزا محمد آفریدی نے جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں ڈپٹی چیئر مین کا الیکشن ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نامزد کردہ امیدوار مرزا محمد آفریدی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار مولانا عبد الغفور حیدری کو شکست دیدی ہے۔
ڈپٹی چیئر مین سینیٹ الیکشن کے دوران 98 ووٹوں میں سے کوئی بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ فاتح امیدوار نے 54 ووٹ حاصل کیے ، ہارنے والے امیدوار نے 44 ووٹ حاصل کیے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبد الغفور کو آفر دی تھی کہ ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کی سیٹ آپ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ بعد میں مولانا عبد الغفور حیدر کی آفر کو مسترد کر دیا تھا۔