خاتون اوّل بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے بعد خاتون اوّل بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ اللہ تعالیٰ دونوں کو شفاء دے۔

انہوں نے لکھا کہ ویکسین محفوظ ہے اس کا استعمال کریں، وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہونے سے چند روز قبل ویکسین لگوا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خود ویکسین لگوائیں اور اپنے پیاروں کو بھی لگوائیں اس کےساتھ جعلی خبروں کے ساتھ لڑائی لڑیں۔

اس سے قبل معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثب آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طبیعت چند روز قبل ناساز ہوئی، عمران خان نے دو روز قبل وییکسین لگوائی تھی۔ ویکسین سے قبل ہی وزیراعظم کو انفیکشن ہو چکا تھا۔ عمران خان کو ہلکی کھانسی اور بخار کی علامات ہیں۔ وزیراعظم سرکاری امور گھر سے سر انجام دیں گے۔ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *