اٹک : مسافر وین کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

اٹک:(جلیل ملک) مسافر وین کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق,ے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جنڈ جھمٹ روڈ پر پیش آیا جہاں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار مسافر وین راولپنڈی سے کالا باغ جارہی تھی ، وین کو حادثہ بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے مسافر وین بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔دوسری جانب آزاد کشمیر میں شادی کی خوشیاں اُس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئیں جب باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور س حادثے کے نتیجے میں دولہا بھی جاں بحق ہو گیا ، باغ آزاد کشمیر کے علاقہ بھیڈی میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دولہا سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا ، حادثے میں دولہا محمد مبشر ، والد ،چچا اور دادا شامل ہیں ، جاں بحق افراد کا تعلق میرپور سے ہے جو شادی کے لیے خواجہ بانڈی آئے تھے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بہاولنگر میں بھی ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں دولہا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا، بہاولنگر میں تیزرفتار بس نے موٹرسائیکل سوار دولہا سمیت 2 افراد کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں دولہاموقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے تھے ، ریسکیو ذارئع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والا دولہا ماجد ،59 فتح کا رہائشی تھا اور اس کی شادی ایک دن قبل ہی ہوئی تھی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *