وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے تمام تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے تمام تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کر دیا، جس کے بعد نئی آئینی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے.وزیراطلاعات فواد چوہدری  نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ اب  کسی رشتہ دار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ مقامی قیادت نہیں کرے گی، وفاقی سطح پر فیصلے ہوں گے، پارٹی کا نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا.فواد چوہدری نے کہا کہ کسی کو لیڈر مانا جاتا ہے تو وہ عمران خان ہیں، تحریک انصاف کے سوا کوئی ایسی پارٹی نہیں جو اتنی بڑی تعداد میں ٹکٹ جاری کرے، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، تحریک انصاف نیچے جاتی ہے تو پاکستان کی سیاست نیچے جائے گی.وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے کے پی الیکشن میں وزیراعلیٰ محمود خان، پرویز خٹک سے بات چیت کی، وزیراعظم نے تحریک انصاف کے پی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا,ویلیج کونسل کے انتخابات کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف اب بھی بڑی جماعت ہے، پی ٹی آئی چاروں صوبوں میں ہے، پیپلز پارٹی صرف اندرون سندھ کی جماعت ہے، ن لیگ صرف پنجاب تک محدود ہے,پی ٹی آئی کو فارگرانٹڈ نہیں لیا جاسکتا، انتخابات میں 1100 سے زائد ٹکٹ دیے جاتے ہیں، پی ٹی آئی کے علاوہ کسی جماعت کی حیثیت ہی نہیں کہ اتنے لوگ انتخابات میں کھڑے کرسکے.

One thought on “وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے تمام تنظیمی ڈھانچے کو تحلیل کر دیا

  1. quis quam rerum ut voluptas quos vitae non. aut quia consequatur ea et id incidunt consequatur delectus tenetur aperiam qui voluptatibus enim dolorem quia culpa soluta sequi. vel eius maiores consequatur non quidem voluptatibus nulla dolores similique quis quis unde provident laboriosam aliquam architecto tempora non. et et qui ut qui et aliquam optio cumque architecto quis tempore eos.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *