سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بیک ڈور مذاکرات میں جو ہورہا ہے امید ہے 10دن میں فیصلہ ہوجائے گا، راولپنڈی میں ہونےوالی میٹنگ پاکستان کےلیے خوش آئند ثابت ہوگی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اہم فیصلے قریب ہیں، 16 نومبر کومتوقع ہیں، معیشت کی حالت ٹھیک نہیں ،عوام کو پریشانی کا سامنا ہے، ملک میں کاروباری افراد کو مسائل کا سامنا ہے، 77 وزرا میں 20 بغیر محکموں کے ہیں، محکمو ں کے پاس تنخواہ دینے کے لیے پیسے ہی نہیں ہیں.