پاک بحریہ کے دو افسران کی رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد: پاک بحریہ کے دو افسران کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ریئر ایڈمرل خیبر زمان برطانیہ رائل نیول کالج ڈارٹ ماؤتھ برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں، انہوں نے 1994 میں پاکستان بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پی اے ایف ایئر وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور انٹرنیشنل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز چائنہ سے گریجویٹ ہیں۔ ریئر ایڈمرل خیبر زمان کو ستارہ امتیاز (ملٹری ) سےبھی نوازا جاچکا ہے۔ریئر ایڈمرل شفقت حسین اختر نے 1994 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج، نیول وار کالج ترکیہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور انٹرنیشنل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز چائنہ سے گریجویٹ ہیں۔ریئر ایڈمرل شفقت حسین اخترکو ستارہ امتیاز (ملٹری) سےبھی نوازا جاچکاہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *