پشاور زلمی کا آفیشل اینتھم ریلیز، ماہرہ خان ایمبیسیڈر مقرر

پشاور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کیلئے پشاور زلمی کا آفیشل اینتھم ریلیز کردیا گیا ہے۔پشاور زلمی اینتھم یوٹیوب پر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سپر اسٹار ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی پی ایس ایل 8 کے لیے پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر مقرر ہوگئے ہیں۔اس میں اسکیپر بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ویڈیو میں نظر آئے جن میں صائم ایوب، ارشد اقبال، صفیان مقیم، خرم شہزاد، عثمان قادر، محمد حارث اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔پشاور زلمی کے اینتھم میں بلال ایاز، التمش، ظہور نے اپنی آواز کا جادو جگایاہے. ایننتھم کو انٹرنیشنل پروڈیوسر ناٹی بوائے نے پروڈیوس کیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *