14 ہفتوں کی مسلسل کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 ہفتوں کی مسلسل کمی کے بعد اضافہ دیکھا گیا.اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 16 کروڑ 26 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 فروری تک 8 ارب 70 کروڑ ڈالر رہے۔14 ہفتوں تک مسلسل کم ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ ریکارڈ اضافہ ہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 فروری تک 3 اعشاریہ 19 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11 اعشاریہ 36 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.50 ارب ڈالر رہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *