عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی ایسی جستجو کہ برطانوی شہری نے اپنے چہرے کا حلیہ ہی بگاڑ لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہری جیمز گوس نے اپنے چہرے پر 17 سوراخ کرکے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ کر ایک بار پھر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بُک میں نام درج کروا لیا۔جیمز گوس نے اس سے قبل 2020 میں 14 سوراخ کے ساتھ پہلی مرتبہ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا پھر 2022 میں اپنا ریکارڈ 15 سوراخ کے ساتھ توڑا اور اب 2023 میں یہ ہی یکارڈ 17 سوراخ کے ساتھ ایک بار پھر توڑ کر اپنا نام پھر سے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔جیمز گوس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دوسرے لوگ کیا کہتے ہیں اس کی پروا نہیں بلکہ اپنی جگہ خود بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریکارڈ قائم کرنے کے لئے انہیں چہرے پر کم از کم 0.11 انچ کے سوراخ کرنے پڑے۔انہوں نے اس کامیابی کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس پر ان کی والدہ بےحد خوش ہیں.