تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ، ہالی ووڈ کے ٹی وی اور فلمی مصنفین کا ہڑتال کا اعلان

تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کے حوالے سے امریکا میں ہالی ووڈ کے ہزاروں ٹیلی ویژن اور فلمی مصنفین نے آج سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ مصنفین کی یونین نے تنخواہوں اور دیگر شرائط پر اسٹوڈیوز اور اسٹریمرز کے ساتھ بات چیت بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے کے بعد ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ہڑتال سے ممکنہ طور پر نائٹ شوز فوری طور پر رک جائیں گے، جب کہ اس سال کے آخر میں اور اس کے بعد ریلیز ہونے والی ٹیلی ویژن سیریز اور فلموں کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ہالی وڈ مصنفین اس سے قبل 2007 میں 100روز تک ہڑتال پر رہے تھے جس سے لاس اینجلس کی انٹرٹینمنٹ اکانومی کو تقریباً 2 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا تھا.

One thought on “تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ، ہالی ووڈ کے ٹی وی اور فلمی مصنفین کا ہڑتال کا اعلان

  1. Hi Neat post There is a problem along with your website in internet explorer would test this IE still is the market chief and a good section of other folks will pass over your magnificent writing due to this problem

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *