حکومت کا توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ کیا ہے جو آئندہ چند روز میں پیش کیا جائے گا.توہین پارلیمنٹ بل لانے کا فیصلہ قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں کیا گیا ہے۔ذرائع سے بتایا ہے کہ حکمران اتحاد پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے توہین پارلیمنٹ بل پر اتفاق کیا ہے.قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے چیئرمین قاسم نون نے اس ضمن میں کہا ہے کہ توہین پارلیمنٹ کا قانون وقت کی ضرورت ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *