غزہ جنگ مسترد کرتے ہیں، محاصرہ فوری ختم کیا جائے: نگران وزیر اعظم

غزہ جنگ مسترد کرتے ہیں، محاصرہ فوری ختم کیا جائے: نگران وزیر اعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم غزہ میں جنگ کو مسترد کرتے ہیں، غزہ کا محاصرہ ختم اور انسانی امداد کی اجازت دی جائے۔

دورہ سعودی عریبیہ کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ریاض میں مشترکہ عرب و اسلامی غیرمعمولی سربراہ اجلاس میں شرکت کی، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سیکرٹری خارجہ بھی وزیر اعظم کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس فلسطین میں حالیہ انسانیت سوز جارحیت اور پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال کے حوالے سے منعقد کیا گیا، اجلاس میں وزیراعظم نے غزہ میں صہیونی فوج کی مسلسل اور ظالمانہ جارحیت کی واضح اور شدید مذمت کی، وزیراعظم نےاسرائیل کو ظالمانہ کارروائیوں، غزہ کے غیر قانونی محاصرے، فلسطینیوں کی شہادتوں، بڑے پیمانے پر تباہی اور نقل مکانی کا ذمہ دار قرار دیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسرائیلی افواج فلسطین میں بین الاقوامی انسانی قوانین اور انسانی حقوق کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہیں، اسرائیلی افواج کا مسلسل اور بلاتفریق نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

2 thoughts on “غزہ جنگ مسترد کرتے ہیں، محاصرہ فوری ختم کیا جائے: نگران وزیر اعظم

  1. Somebody essentially help to make significantly articles I’d state. This is the first time I frequented your web page and up to now? I surprised with the research you made to make this actual post incredible. Fantastic job!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *