چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا ،رمضان کے بعد گڑھی خدابخش میں عوامی جلسہ کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گڑھی خدابخش میں ہونے والا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا،ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی اس بار تاریخی ہے،الیکشن میں کہا پیپلز پارٹی وہ اونٹ ہے جو جہاں بیٹھے گا وہاں حکومت بنے گی ، الیکشن میں کسی کو واضح اکثریت نہیں ملی ،سوچ تھی کہ تمام جماعتیں مل کر مسائل حل کریں ،ملکر مسائل کا حل نکالنے کی سوچ کو سامنے رکھ کر حکومت کا ساتھ دیا ۔امید ہے حکومت ڈیلیور کرے گی اور معاشی مشکلات سے نکلیں گے ،سندھ اور بلوچستان میں صوبائی حکومتیں ڈیلیور کریں گی ،آپ کو احساس کرتے ہوئے ذمہ داری ادا کرنی ہو گی ،جیسے الیکشن میں ذمہ داری بانٹی گئی ایسے ہی ملکر اب کام کرنا ہے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آپ نے فنڈز مشورے سے لگانے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزرا علاقوں میں جا کر کھلی کچہری لگائیں ،صوبائی وزرا عوامی نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر منصوبوں پر بات کریں ۔صوبائی حکومت کی کوشش ہو کہ عوامی معاشی معاہدے پر عمل کریں ،کوشش ہے غریب عوام کو سولر کے ذریعے مفت بجلی فراہم کریں گے ،جتنی جلدی ہو سکے سندھ میں کسان کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔صوبے میں کسانوں کو جو مدد فراہم کر سکے کریں گے ،بینظیر مزدور کارڈ پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے ،مزدور کارڈ کے ذریعے مزدور کو سہولیات فراہم کریں گے۔ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا تھا ،عدلیہ کی تاریخ میں داغ کو دھونا ہے تو عدلیہ میں ریفارمز کرنا ہوں گے ،بینظیر بھٹو نے ن لیگ کیساتھ چارٹر آف ڈیموکریسی کیا ،ہم نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر 80فیصد عمل کر دیا ہے۔چارٹر آف ڈیموکریسی میں رہنے والی چیز جوڈیشل ریفارمز ہیں ،اب ہمیں جوڈیشل ریفارمز کیلئے مطالبہ کرنا ہے ،ہم عدلیہ میں وہ ریفارمز لے کر آئیں جس سے عوام کو انصاف فراہم ہو۔ہم حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی پر عملدرآمد کرے ،اس الیکشن میں رزلٹ دکھانے پر شاباش دیتا ہوں ،آج تک آپ کے مخالف رو رہے ہیں ۔
Hi Neat post Theres an issue together with your web site in internet explorer may test this IE still is the marketplace chief and a good component of people will pass over your fantastic writing due to this problem