کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کی اپنے ‘مسٹری مین’ سے متعلق پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔5 اپریل کو صبا قمر نے اپنی 40ویں سالگرہ منائی، اُنہوں نے اپنے ڈرامہ سیریل ‘پاگل خانہ’ کی کاسٹ اور ٹیم کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔صبا قمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی سالگرہ کے جشن کی چند تصاویر پوسٹ کیں، پوسٹ میں اداکارہ کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے اُنہیں تحائف دیے گئے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اُن تمام مداحوں اور ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور اُن کے لیے دُعائیہ پیغامات بھی جاری کیے۔اُنہوں نے کہا کہ میرے دل میں اُن تمام لوگوں کے لیے خاص جگہ ہے جنہوں نے میری سالگرہ پر مجھے اسپیشل محسوس کروایا۔صبا قمر نے جہاں ‘پاگل خانہ’ کی کاسٹ کے ہمراہ سالگرہ کا جشن منایا تو وہیں گھر پر بھی اُن کے مسٹری مین نے اُنہیں شاندار سرپرائز دیا جس کی تصاویر انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں۔انسٹاگرام کی پہلی اسٹوری میں صبا قمر اُن کی تصویر کھینچنے والے شخص کی طرف دیکھ رہی ہیں، اُنہوں نے کسی کو ٹیگ کیے بغیر اپنی اسٹوری میں ‘آئی لو یو’ لکھا۔صبا قمر نے اپنی اگلی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی کسی کو ٹیگ کیے بغیر کہا کہ آپ کی محبت نے مجھے مکمل کردیا ہے، میں اپنی زندگی میں آپ کی موجودگی پر ہمیشہ شکرگزار رہوں گی۔اداکارہ کے اس پیغام نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ آخر صبا قمر کا مسٹری مین کون ہے جوکہ اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔
I loved as much as you will receive carried out right here The sketch is tasteful your authored subject matter stylish nonetheless you command get got an edginess over that you wish be delivering the following unwell unquestionably come further formerly again as exactly the same nearly very often inside case you shield this hike