آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک فوج کے چیف آف جنرل ا سٹاف نے ملاقات کی ہے آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی،دفاعی تربیت،علاقائی امن واستحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کی اقوام کے درمیان مضبوط تعلقات کا اعتراف کیا گیا،دونوں فوجی سربراہان نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔آرمی چیف نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا،ترک فوج کے سربراہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا،قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا،ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔