اعظم خان انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک

اعظم خان انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ قومی ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں، انہیں بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران تکلیف ہوئی ، میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر ہو گا ۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوینٹی سیریز کاآغاز آج راولپنڈی میں ہونے جارہاہے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *