نوازشریف نے توشہ خانہ سے کبھی کوئی گاڑی نہیں لی، نیب تحقیقات

نوازشریف نے توشہ خانہ سے کبھی کوئی گاڑی نہیں لی، نیب تحقیقات

سابق وزیراعظم نوازشریف کونایاب گاڑی کا تحفہ وفاقی حکومت کے ٹرانسپورٹ پول سے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے یہ نایاب گاڑی نواز شریف کو دینے کیلیے قواعدوضوابط آسان کردیے، نیب تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق وزیراعٖظم نوازشریف نے توشہ خانہ سے کبھی کوئی گاڑی نہیں لی۔نایاب گاڑی سعودی بادشاہ نے پاکستان کے وزیراعؑظم نوازشریف کو 1997 میں تحفے میں دی تھی،نایاب گاڑی کوتوشہ خانہ میں جمع کرانے کے بعد وفاقی کارپول میں شامل کرلیا گیا تھا۔نیب تحقیقات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے نایاب گاڑی وفاقی ٹرانسپورٹ سے قیمت ادا کرکے خریدی،نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ سے گاڑی لینے کا کیس نہیں بنتا۔ہوسکتا ہے نوازشریف پر یہ نایاب گاڑی خرید کرنے پر کوئی اور کیس بنتا ہو،سپریم کورٹ نے 2019 میں نیب کو توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے پرآصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف پر کیس بنانے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ نے جعلی اکائونٹس کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پریہ حکم جاری کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *