پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیزویمنز ٹیم نے پاکستان کو113رنزسےہرادیا۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 269رنز بنائے ، کپتان ہیلی میتھیوزنے ناقابل شکست140رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ۔
جواب میں قومی ٹیم 156 رنز بنا سکی،پاکستان ویمنزکی طرف سےطوبیٰ حسن25رنز بناکرنمایاں رہیں ، میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری آج میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔