مالی سال 2021میں معاشی شرح نمو 3.94فیصد رہنے کا امکان

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مالی سال 2021میں معاشی شرح نمو 3.94فیصد رہنے کا امکان ہے، زر مبادلہ کے ذخائر 4سال کی بلند ترین سطح پر ہیں اور 17سال بعد کرنٹ اکاﺅنٹ کھاتہ خسارے سے نکل کر سرپلس میں ہے۔پیر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری بیان میں کہا گیا کہ مالی سال 2021میں معاشی نمو 3.94فیصد ہو گی اور کورونا کے بعد گزری گرمیوں سے بحالی سرگرمیاں زورپکڑ رہی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر چار سال میں بلند ترین سطح پر ہیں اور 17سال میں پہلا کرنٹ اکاﺅنٹ کھاتہ سرپلس ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق معاشی بحالی کے عمل کو پالیسی رسپانس نے تیز کیا ہے، احساس پروگرام کے ذریعے پسماندہ طبقے کو معاونت فراہم کی گئی اور معاشی بحالی کےلئے سٹیٹ بینک نے 20کھرب روپے کی ٹارگٹ سبسڈی دی، اصل ادائیگی پر چھوٹ ، کم شرح سود اور قرض ری سٹرکچرنگ کی گئی، بے روزگاری روکنے کےلئے روزگار پے رول فنانس سکیم فراہم کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *