پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو177 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو177 رنز کا ہدف دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 16 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ ملتان سلطانز کی طرف اننگز کا آغاز کپتان محمد رضوان اور رحمان اللہ گرباز کیا، تاہم کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اوپنر گرباز کو 4 کے مجموعی سکور پر پویلین بھیج دیا، انہوں نے تین رنز بنائے تھے، اس دورانصہیب مقصود نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے۔ ان کی اننگز کا اختتام وقاص مقصود نے کیا۔ بیٹسمین 14 گیندوں پر 31 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ریلی روسو نے بھی صہیب مقصود کی طرح دلیرانہ انداز میں بیٹنگ کی، انہوں نے کپتان رضوان کے ساتھ مل کر 39 گیندوں پر 68 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، تاہم جنوبی افریقی پلیئر پریرا کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔ محمد رضوان 22 گیندوں پر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شیمرون ہٹمائر 7 سکور بنا کر پریرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے ہیں۔ خوشدل شاہ 44 اور سہیل تنویر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پریرا نے دو جبکہ عماد وسیم، وقاص مقصود کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *