پی ایس ایل 6: گلیڈی ایٹرز کا یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیک ویدرالڈ نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اعظم خان 23 گیندوں پر 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، محمد وسیم اور محمد موسیٰ نے دو دو جبکہ عاکف جاوید اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *