پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں. الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں اپنے نمائندوں کے ذریعے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو درخواستیں دیں. الیکشن ایکٹ کے سیکشن 216 کے تحت درخواستیں جمع کرائی جائیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان کے حصول کیلئے 8 مارچ تک درخواست جمع کرائی جائے. الیکشن ایکٹ سیکشن 206 کے تحت درخواست کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کرایا جائے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *