توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کسی کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان کی درخواست پر لگائے گئے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے گئے ہیں۔خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں کہا کہ ٹرائل کورٹ کے جج ہائیکورٹ کے آرڈر کو درست طور پر سمجھ نہیں سکے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے بتائیں کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے گئے ہیں؟شبلی فراز نے جواب دیا کہ ’جی، اعتراضات دور کر دیے ہیں‘ جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے انہیں کہا کہ آپ خاموش ہو جائیں، آپ کے وکیل بات کر رہے ہیں۔خواجہ حارث نے عدالت سے کہا کہ میں نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا نہیں ،معطل کرنے کا کہا ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا تحریری یقین دہانی اب بھی موجود ہے ؟ تو خواجہ حارث نے جواب دیا کہ جی اس وقت بھی 18 مارچ کو پیش ہونے کی یقین دہانی موجود ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ قانون کے سامنے ہم سب برابر ہیں۔ یہ یقین دہانی عدالت کے سامنے ایک بیان ہے۔عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اگر عدالت وارنٹ معطل کر دے تو کل عمران خان پیش ہو جائیں گے۔ خواجہ حارث نے عمران خان کی کل حاضری سے متعلق بیان حلفی بھی جمع کرا دیا۔عمران خان کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے عمران خان کی کل تک گرفتاری سے روک دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عمران خان یقینی بنائیں کہ ان کی عدالت پیشی پر امن و امان کی صورتحال پیدا نہ ہو۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *